Thursday, April 25, 2024

چودھری شوگر ملز ، نواز شریف نیب ٹیم کو کوئی واضح جواب نہ دے سکے

چودھری شوگر ملز ، نواز شریف نیب ٹیم کو کوئی واضح جواب نہ دے سکے
October 15, 2019
لاہور ( 92نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار نوازشریف نے نیب کی ٹیم کو کوئی واضح جواب نہ دیا،تفتیشی ٹیم نے 13 سوالات پوچھے گئے مگرنوازشریف نے کسی کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے نوازشریف سے تیرہ سوالات پوچھے مگرانہوں نے کسی کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا ، نوازشریف نے تحقیقاتی ٹیم سے کہا ہے کہ بزنس معاملات حسین نواز دیکھتے ہیں، ان سے پوچھیں۔ سوال کیا گیا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی؟،نوازشریف کاجواب تھا کہ متعلقہ افراد سے پوچھیں،بزنس کرنا غیرقانونی کام نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ ملزمان نے 11 ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کئے ، نوازشریف کاجواب تھا کہ ان سے ہمارے بزنس معاملات چلتے ہیں۔ پوچھا گیا کہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے  جانے والے شیئرز 2014 میں واپس کر دئیے، اس کی وجوہات کیا تھیں؟ ، مسلم لیگ ن کے قائد نے جواب دیا غیر ملکی معاملات حسین نوازشریف دیکھتے ہیں۔ نیب کی ٹیم نے پوچھا کہ آپ نے ایک کروڑ پچپن لاکھ بیس ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرض کہاں سے لیا گیا؟،نوازشریف نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، اس وقت میرے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔