Monday, April 15, 2024

بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل  پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری

بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل  پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری
October 15, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز)  بلوچستان یونیورسٹی  میں طلبہ کو ہراساں اور بلیک کئے جانے کے معاملے کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو ایف آئی اے کے ساتھ ملکر تحقیقات کی ہدایت کر دی، ادھر یونیورسٹی انتظامیہ  نے شعبہ گریجوایٹ اسٹیڈیز کے چیئر مین کو معطل کر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی  میں طلباءکو ہراساں اور بلیک میل کئے جانے کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے ، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی احاطے میں نصب6خفیہ کیمروں کے ساتھ ساتھ ہراساں کئے جانے کی  12ویڈیوز ایف آئی اے نے حاصل کر لیں۔ دوسری جانب اس معاملے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے اور حیران کن طورپر یونیورسٹی نے شعبہ گریجویٹ اسٹیڈیز کے چیئر مین اور شعبہ مائیکروبائیولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل کو معطل کر کے انکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے بھی واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو بھی ایف آئی اے کے ساتھ ملکر تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات شرمناک اور باعث تشویش ہیں معاملے کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔