Thursday, March 28, 2024

طمانچے دار کبڈی، آرمی نے واپڈا کو ہرا دیا

طمانچے دار کبڈی، آرمی نے واپڈا کو ہرا دیا
October 15, 2019
چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں پنجاب کے روایتی کھیل طمانچے دار کبڈی کا شاندار مقابلہ ہوا،جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو ایک پوائنٹ سے ہرا دیا۔ چونیاں کے  نواحی  گاؤں چک نمبر 15 میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے مابین طمانچے دار چیلنج کبڈی میچ  منعقد ہوا ،جسے شائقین کی کثیر تعداد نے دیکھا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنرزاپ کو 50ہزار روپے کا انعام دیا گیا،مہمانان خصوصی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال اور گلوکار ابرارالحق نے کھلاڑیوں اور منتظمین کی کاوش کو سراہا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ حکومت کبڈی جیسے روایتی کھیلوں پر توجہ دے توکھلاڑی دنیا میں ملک کانام روشن کرسکتے ہیں۔