Thursday, April 18, 2024

میکسیکو، مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

میکسیکو، مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک
October 15, 2019
میکسیکوسٹی (92 نیوز) میکسیکو کے مغربی حصے میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے سے 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پولیس کی 2 گاڑیاں بھی جلا دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے میکسیکو کے مغربی حصے میں پولیس پر حملہ کیا اور 14 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ آوروں نے پولیس کی 2 گاڑیاں بھی جلا دیں اور جائے واردات پر سکیورٹی فورسز کیلئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا۔ حکومتی حکام نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ میکسیکو گذشتہ کئی سالوں سے کرمنل گینگز اور ڈرگ کارٹلزکے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔