Saturday, April 20, 2024

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی
October 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے یوسف عباس، مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف انیس سو بانوے میں تینتالیس ملین شیئرز کے مالک تھے، یہ نہیں بتایا گیا کہ اُس وقت یہ شیئرزکہاں سے آئے۔ جب نوازشریف کے اثاثے بڑھے اُس وقت وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ، وزیر خزانہ بھی رہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب ہی نہ دیئے۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے چار سو دس ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزموں نے گیارہ ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا۔ ٹرانسفر شیئرز نوازشریف کو دو ہزار چودہ میں واپس کر دئیے گئے تھے۔ چودھری شوگر ملز اور شمیم شوگر ملز میں انیس سوبانوے سے دو ہزار سولہ تک دو ہزار ہزار ملین کی انویسٹمنٹ کی گئی۔ ایک کروڑ پچپن لاکھ بیس ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا گیا۔ انیس سو بانوے میں قرضہ آف شور کمپنی سے لیا گیا تھا ۔ جس کمپنی سے قرض لیا گیا اس آف شور کمپنی کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا۔