Saturday, April 27, 2024

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، برطانیہ سے حاصل شواہد انسداد دہشتگردی عدالت پیش کر دیئے گئے

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، برطانیہ سے حاصل شواہد انسداد دہشتگردی عدالت پیش کر دیئے گئے
October 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ ایف آئی اے نے برطانیہ سے حاصل شواہد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کی ویڈیو، آلہ قتل اور فرانزک رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایا ضمنی چالان کے مطابق 23 گواہان بیان قلمبند کرانا چاہتے ہیں ۔ 3 گواہان ذاتی حیثیت جبکہ 20 گواہان ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کرائیں گے ۔ عدالت نے میٹرو پولیٹن لندن کے 3 افسران کو 6 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔