Thursday, April 25, 2024

مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا ہے جو کشمیر کی آزادی کا ذریعہ بنے گا ، وزیراعظم

مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا ہے جو کشمیر کی آزادی کا ذریعہ بنے گا ، وزیراعظم
October 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا ہے جو کشمیر کی آزادی کا ذریعہ بنےگا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک میں ریلی نکالی گئی۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی نے بہت بڑی حماقت کر دی ہے۔ مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا ہے۔ مودی سمجھتا ہے آئین بدل دیا ہے کشمیری آسانی سے مان جائیں گے۔ کشمیریوں کا موت کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ کرفیو ختم ہونے کے بعد لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکلیں گے۔ یہ راستہ کشمیر کے لوگوں کی آزادی کا راستہ ہے۔  مودی ، آخری ، پتا ، کھیل ، کشمیر ، آزادی ، ذریعہ ، وزیراعظم وزیر اعظم کا کہنا تھا 2 ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے کرفیو میں بند کیا ہوا ہے۔ افسوس کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کا احتجاج تو شہ سرخی بناتا ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم نہیں دکھاتا۔ دنیا کیلئے پیسہ انسانوں سے زیادہ اہم ہو گیا ہے ۔ ہماری یہ تحریک سمندر کی شکل اختیار کر جائے گی۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔