Thursday, April 18, 2024

چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

چودھری شوگر ملز کیس،  نوازشریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
October 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں عدالت نے نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 25 اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی لاہور کی احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ چودھری شوگر ملز کے قیام کے وقت نواز شریف وزیراعظم تھے۔ انہوں نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ۔ آف شور کمپنی بنا کر وہاں سے رقوم چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئیں۔ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس کی تفتیش باقی ہے۔ چودھری شوگر ملز کیس میں نوازشریف کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا۔ نیب ٹیم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت لائی۔ نوازشریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن پولیس سے الجھتے رہے۔ ٹائر جلا  کر احتجاج بھی کیا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا نے مولانا فضل الرحمان کی بات میں وزن ہے۔ شہباز شریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔