Thursday, April 25, 2024

بھائی ، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے ، آئی جی سندھ کلیم امام

بھائی ، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے ، آئی جی سندھ کلیم امام
October 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی ،بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے مقامی ہوٹل میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سےمنعقدہ سیمینار میں انکشاف کیا کہ میرے بھائی، بھتیجے کو لوٹا جا چکا ہے جبکہ میری ساس  سے بھی زیور چھین لیا گیا ۔ سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی گذر رہی ہوگی ۔ آئی جی سندھ نے پولیس آفسران کی تقرریوں تبادلوں کے حوالے سےشکوہ بھی دلچسپ انداز میں کیا اور کہا میں کہتا ہوں گول کیپر کھلاؤ وہ کہتے ہیں فاروڈ پر کھلاؤ۔ میں کہتا ہوں اوپنر بھیجنا ہے وہ کہتے ہیں مڈل آرڈر میں کھیلانا ہے۔ آئی جی سندھ کا مزید کہنا ہے پولیس کی ذمہ داریاں ہمیں اٹھانا ہیں۔ کمیونیٹی کو بھی ذمہ داریاں اٹھانا ہوں گی۔ انھوں نے کہا بڑے شہروں میں جرائم بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ لندن، بمبئی، دہلی، نیو یارک میں بھی جرائم کی شرح زیادہ ہے۔