Friday, April 19, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
October 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔ ڈیبیو کرنیوالے اوشاڈا فرنینڈو نے ناقابل شکست 78 رنز بنائے۔ سدیر اسمر اوکرما 12، دانو شکاگوناتھلکا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینجلوپریرا 13، داسن شناکا 12 اور بھنوکا راجہ  پاکسا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لہرومدو شنکا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ وہاب ریاض نے 26 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ عثمان شنواری اور شاداب خان کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کیلئے شاہینوں کو ہر صورت فتح درکار ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پر دباؤ ضرور ہے مگر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ناتجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل لنکن ٹیم نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد اپنے اوسان خطا نہیں ہونے دئیے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں داسن شناکا کی زیر قیادت ایک نئے یونٹ کے طور پر سامنے آئی  جس نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64 رنز سے شکست دی۔ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا نے نمبر ون پاکستان کو دوسرے میچ میں 35 رنز سے زیر کیا تھا۔ ادھر پی سی بی نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو پنک ڈے سے منسوب کر دیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پنک ربن پہن کر شرکت کریں گے۔ پی سی بی نے شائقین سے بھی پنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔