Thursday, March 28, 2024

صارفین کی حساس معلومات کا استعمال ، ٹویٹرنے معافی مانگ لی

صارفین کی حساس معلومات کا استعمال ، ٹویٹرنے معافی مانگ لی
October 9, 2019
سان فرانسسکو ( 92 نیوز) سماجی رابطوں کی ایک اور ویب سائٹ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ، ٹویٹر نے صارفین  کی حساس معلومات اشتہارات کیلئے استعمال کرلیں ،انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ فیس بک کے بعد ٹویٹر  کی ویب سائٹس نے صارفین  کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،  حساس معلومات اشتہارات کیلئے استعمال ہوئیں، انتظامیہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا ، صارفین کے ای میل ایڈریس اور فون نمبر ذاتی نہیں رہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق غلطی غیر دانستہ طور پر ہوئی جس کیلئے وہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں ، انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ ستمبر میں حل کرلیا گیا تھا ، تاہم انہوں نے متاثرہ صارفین کی تعداد نہیں بتائی۔ اس سے قبل مارچ میں فیس بک نے بھی صارفین کے ایل میل ایڈریس اور فون نمبرز کو اشتہار کیلئے استعمال کیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔