Tuesday, April 23, 2024

لنکا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے فتح درکار

لنکا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے فتح درکار
October 9, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، سیریز پہلے ہی دو صفر سے سری لنکا کے نام ہے، وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کیلئے شاہینوں کو ہر صورت فتح درکار ہے۔ ناتجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل لنکن ٹیم نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد اپنے اوسان خطا نہیں ہونے دئیے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں داسن شناکا کی زیرقیادت ایک نئے یونٹ کے طور پر سامنے آئی ،جس نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64رنز سے شکست دی۔ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجودسری لنکا نے نمبرون پاکستان کودوسرے میچ میں 35رنز سے زیر کیا تھا۔ ادھر پی سی بی نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو پنک ڈے سے منسوب کردیا،جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پنک ربن پہن کر شرکت کریں گے۔ پی سی بی نے شائقین سے بھی پنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔