Friday, April 26, 2024

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہرین کا قومی اسمبلی پر دھاوا

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہرین کا قومی اسمبلی پر دھاوا
October 9, 2019
قوئیٹو (92 نیوز) ایکواڈور میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے قومی اسمبلی میں دھاوا بول دیا اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ ایکواڈور میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف دارالحکومت قوئیٹو میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے قومی اسمبلی کی عمارت میں دھاوا بولتے ہوئے حکومت کیخلاف  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو عمارت سے باہر نکال دیا۔ مظاہروں میں شدت کی وجہ سے وزیر اعظم لینن مورینونے دارالحکومت " گائے کوئل " منتقل کر دیا۔ ایکواڈور میں گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور کفایت شعاری پالیسیوں کیخلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ جس کے دوران پانچ سو ستر افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔