Wednesday, May 1, 2024

شمال مشرقی شام، ترکی کی کرد جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل

شمال مشرقی شام، ترکی کی کرد جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل
October 9, 2019
استنبول (92 نیوز) ترکی نے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔ کل تک ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج نرم پڑ گیا، ترکی کو اپنا اہم نیٹو اور تجارتی اتحادی قرار دے دیا۔ مشرق وسطیٰ پر چھائے، بد امنی کے سیاہ بادل چھٹنے کو تیار نہیں، امریکا کے فوجی انخلا کے بعد شام میں ایک اور محاذ کھل گیا ہے، ترکی کرد جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کیلئے تیارہے۔۔ [caption id="attachment_244882" align="alignnone" width="786"]شمال مشرقی شام، ترکی، کرد جنگجوؤں، آپریشن، تیاری مکمل، استنبول، 92 نیوز شمال مشرقی شام، ترکی کی کرد جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل[/caption] ترک وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ اپنی سرحدوں پر دہشتگردوں کی آماجگاہوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ خطے میں امن و استحکام اور شامی باشندوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیف زون کا قیام بے حد ضروری ہے۔۔ [caption id="attachment_244883" align="alignnone" width="737"]شمال مشرقی شام، ترکی، کرد جنگجوؤں، آپریشن، تیاری مکمل، استنبول، 92 نیوز شمال مشرقی شام، ترکی کی کرد جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل[/caption] دوسری جانب امریکی صدرسیاسی قلابازیاں لگانے میں مصروف ہے، کل تک ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکیاں لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں ترکی کو اپنا اہم نیٹو اور تجارتی اتحادی گردان دیا۔ ادھر امریکی انخلا سے تنہا ہو جانے والے کرد جنگجوؤں نے شامی حکومت اور روس سے مذاکرات کے ذریعے اپنی حفاظٹ کا بندوبست خود کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔۔