Thursday, April 25, 2024

جلال آباد ، فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

جلال آباد ، فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق
October 8, 2019

جلال آباد (92 نیوز) افغانستان کے شہر جلال آباد میں فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، فوجیوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں تباہ ہونے والی بس فوجی اہلکاروں کو تربیت کیلئے کابل لے کر جا رہی تھی، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے

رپورٹ کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو امدادی ٹیموں نے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا، سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تفتیشی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ خونریز کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔