Friday, April 26, 2024

اوکاڑہ، نامعلوم افراد معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار

اوکاڑہ، نامعلوم افراد معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار
October 7, 2019
اوکاڑہ(92 نیوز) اوکاڑہ میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی 92 نے حاصل کر لی۔ تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ اوکاڑہ کے علاقے شیخ بستی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے معمر خاتون کو  بالیوں سے محروم کر دیا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں میں سے ایک پہلے معمر خاتون سے بات کرتا ہے اور اس کے بعد اچانک بالیاں نوچ کر ساتھی سمیت فرار ہو جاتا ہے۔