Saturday, April 20, 2024

کراچی، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، 100 کلو مضر صحت چھالیہ ضبط، 3 ملزم گرفتار

کراچی، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، 100 کلو مضر صحت چھالیہ ضبط، 3 ملزم گرفتار
October 7, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بلوچ کالونی پولیس نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر 100 کلو کے قریب مضر صحت چھالیہ سمیت گٹکا بنانے کا سامان قبضے میں لے لیا، 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گٹکے کی سپلائی کے لیے رکشہ استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں طاہر، امجد اور بلال شامل ہیں، گٹکا فیکٹری سیل کرکے رکشہ تحویل میں لے لیا گیا۔