Thursday, March 28, 2024

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب
October 8, 2019
لاہور (92 نیوز) جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کراچی میں ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سہانا بنا دیا۔ میلسی، وہاڑی، میاں چنوں، کبیروالا، لودھراں، خانیوال اور بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بہالپور شہر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہونے والی بارشوں سے کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر درہ کاہا سلطان سے 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ راجن پور داخل ہو گیا۔ ندی نالوں میں طغیانی دریائےسندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ کراچی میں چلنے والی ٹھنڈے ہوائوں نے موسم سہانا بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں بارش برسانے والا مغربی سسٹم اب شہر سے رخصت ہونے کو ہے تاہم جاتے جاتے ہلکی بارش برسا سکتا ہے۔