Thursday, April 25, 2024

مریدکے، نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، 2 کار سوار افراد جاں بحق

مریدکے، نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، 2 کار سوار افراد جاں بحق
October 7, 2019
مریدکے (92 نیوز) مریدکے میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 2 کار سوار افراد جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔ مریدکے میں شیخوپورہ روڈ پر نامعلوم کار سواروں کی جانب سے ایک کار پراندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق نامعلوم کار سوار فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے دونوں دوست تھے، دونوں کی شناخت سلامت اور اسد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ مریدکے کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سلامت کی نعش دیکھ کر اسکا کا قریبی عزیز نوجوان افضل بھی چل بسا، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ دو نوجوانوں کی ہلاکت سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔