Friday, April 26, 2024

ٹی 20 کرکٹ، محمد حسنین کا سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کا اعزاز

ٹی 20 کرکٹ، محمد حسنین کا سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کا اعزاز
October 6, 2019
لاہور (92 نیوز) 19سالہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا، وہ ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک بنانے والے کم عمر ترین باؤلر بھی بن گئے۔ محمد حسنین نے بنوکا راجہ پاکسے، شیہان جے سوریا اور کپتان داسن شناکا کی وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اسمارٹ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔ قومی فاسٹ بائولر محمد حسنین اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوشش ہوگی کہ آئندہ 100فیصدپرفارمنس دوں، محمد عامر اور وہاب ریاض سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس میرے آئیڈیل رہے ہیں، فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں۔