Thursday, March 28, 2024

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشید کی میر پور زلزلہ متاثرین کی عیادت

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشید کی میر پور زلزلہ متاثرین کی عیادت
October 5, 2019
میر پور ( 92 نیوز) انگلینڈ  کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعادل رشید  نے میر پور میں زلزلہ متاثرین کی عیادت کی ، عادل رشید زلزلے سے  متاثر ہونیوالے علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور میں زیر علاج زلزلہ متاثرین  کی  عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔عادل رشید نے مریضوں کا حوصلہ بڑھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا زلزلہ کی خبر سنی تو تمام مصروفیات چھوڑ کر اپنے بھائی بہنوں کے پاس پہنچ گیا ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اور کشمیری زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عادل رشید آج ہی پاکستان پہنچے ہیں ،ائیر پورٹ  پر عزیز و اقارب نے لیگ اسپنر کا استقبال کیا، یارکشائر سے تعلق رکھنے والے عادل رشید کے والدین کا آبائی شہر میرپور ہے۔