Friday, April 19, 2024

مقبوضہ وادی جیل خانہ بن چکی ہے ، مشعال ملک

مقبوضہ وادی جیل خانہ بن چکی ہے ، مشعال ملک
October 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی  جیل خانہ بن چکی ہے ، ظلم و ستم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں، بھارت جنگ کے بیچ بورہا ہے، عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا ، صنعتکاروں سے ملاقات کی اور  مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر جیل خانہ بن چکا، دو ماہ میں جو کچھ ہوا، اس سے زیادہ کیا ہوگا، بھارت جنگ کے بیچ بورہا ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل یاسین ملک کی عدالت میں پیشی تھی، ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کہتی ہیں یاسین ملک کشمیر کی آزادی کیلئے اٹھا، وہ بلا خوف و خطر گھر سے نکلتا تھا۔ تقریب میں صنعتکاروں نے مشعال ملک کو جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔