Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات ، وائٹ ہاؤس کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے 18 اکتوبر کی ڈیڈلائن

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات ، وائٹ ہاؤس کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے 18 اکتوبر کی ڈیڈلائن
October 5, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات میں وائٹ ہاؤس کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 18اکتوبر کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹس نے وائٹ ہاؤس کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 18 اکتوبرکی ڈیڈلائن دے دی۔ ڈیموکریٹس نے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی یوکرائن پر دباو ڈالنے کیلئے ممکنہ کردار ادا کرنے پر دستاویزات جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیموکریٹس نے پینس سے کہا کہ وہ 15 اکتوبر تک دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے پاس مواخذے کیلئے ووٹ موجود ہیں لیکن سینیٹ میں انہیں منہ کی کھانا پڑے گئی۔