Thursday, April 18, 2024

عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات شروع

عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات شروع
October 5, 2019

ملتان (92 نیوز) جنوبی ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔

سجادہ نشین شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار مبارک کو غسل دیکر باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

عرس کے پہلے روز قومی کانفرنس کی پہلی نشست بھی منعقد کی گئی جس میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ قومی کانفرنس کی پہلی نشست کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کے محبت کے درس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو -

عرس مبارک میں شرکت کے لیے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔