Thursday, April 25, 2024

برطانوی ہا ئی کمشنر کاکوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرنے پر پاک آرمی سے اظہار تشکر

برطانوی ہا ئی کمشنر کاکوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرنے پر پاک آرمی سے اظہار تشکر
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک آرمی ایوی ایشن کے پرخطر امدادی مشن نے برطانوی کوہ پیمائوں کی زندگیاں بچا لیں۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بری فوج سے اظہار تشکر کیا۔ برطانوی ہائی کمشنرکہتے ہیں برطانوی کوہ پیمائوں کی زندگیاں بچانے پر پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔ پاک آرمی کے ہوا بازوں نے حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا۔ برطانوی کوہ پیما کویو زوم ہندو راج پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے تھے۔