Saturday, April 27, 2024

نواز اورشہبازشریف ایک، مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب

نواز اورشہبازشریف ایک، مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف ایک ہیں، مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں۔ ترجمان ن لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے بارے میں بیانات مایوس اور ناکام ذہنوں کی پیداوار ہیں۔ جب ڈیل اور ڈھیل کا چورن نہیں بکتا تودو بے مثال بھائیوں سے متعلق شرانگیزی کی جاتی ہے، نالائق جھوٹی حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں بیانات پر چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی شرپسندوں نے پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی لیکن ناکام ہوئے،مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔