Wednesday, April 24, 2024

سری لنکن ٹیم اچھی، ٹی ٹونٹی میں ٹاس اہمیت کا حامل ہے، سرفراز

سری لنکن ٹیم اچھی، ٹی ٹونٹی میں ٹاس اہمیت کا حامل ہے، سرفراز
October 4, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا کہ سری لنکا نے جو ٹیم بھیجی ہے وہ اچھی ہے، ٹی ٹونٹی میں کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، دونوں ٹیموں کے لیے ٹاس زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم کی تیاریاں اچھی ہیں۔ ٹی ٹونٹی قائد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم سب کی حفاظت کیلئے سکیورٹی دی گئی ہے، ہم سب کے لیے مشکل ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، کراچی والوں نے شاندار استقبال کیا اب لاہور والے بھی اچھا استقبال کریں گے اور اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔ شاداب اور عماد اچھے کھلاڑی ہیں انہیں اسپورٹ کریں یہ پاکستان کے لیے اچھا کرسکتے ہیں۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، دونوں کھلاڑی ماضی میں اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔ بعدازاںانہوں نے اپنے بار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزن کم نہیں ہوا موٹاپے میں کمی آئی ہے، پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں میری قابلیت پر اعتماد کیا۔