Wednesday, April 24, 2024

ڈاکٹروں پر تشدد کا کیس ، پشاور ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

ڈاکٹروں پر تشدد کا کیس ، پشاور ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
October 4, 2019
 پشاور (92 نیوز) ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاریوں سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریوں سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا معاملے سے نمٹنے کیلئے حکومتی رویہ بھی غیر مناسب تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا احتجاج کرنے والے صرف لیڈی ریڈنگ کے ملازمین تھے۔ اس پر ڈاکٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا ڈاکٹروں نے کس قانون کے تحت مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کیا۔ معاملے سے نمٹنے کیلئے حکومتی رویہ بھی غیر مناسب تھا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔