Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کا شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون، بنگلہ دیشی ہم منصب کی خیریت دریافت کی

وزیر اعظم کا شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون، بنگلہ دیشی ہم منصب کی خیریت دریافت کی
October 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا جس میں عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب کی خیریت دریافت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹیلی فون کال کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کےعزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ادھر وزیر اعظم عمران خان سے ملائیشین پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے موقف کی تعریف کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔