Thursday, April 25, 2024

مالی، شدت پسندوں کا 2 فوجی کیمپوں پر حملہ، 25 اہلکار ہلاک

مالی، شدت پسندوں کا 2 فوجی کیمپوں پر حملہ، 25 اہلکار ہلاک
October 2, 2019
بماکو (92 نیوز) مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے 2 فوجی کیمپوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ مالی حکام کے مطابق جھڑپ میں 15شدت پسند بھی مارے گئے،حملے کے بعد مالی اور ہمسایہ ملک برکینا فاسو نے شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کردیا۔مشترکہ آپریشن میں فرانسیسی فوج کی حمایت حاصل ہے۔