Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، بیوی کا برقعہ پہن کر دکانوں پر چوری کرنیوالا ملز م گرفتار

کراچی ، بیوی کا برقعہ پہن کر دکانوں پر چوری کرنیوالا ملز م گرفتار
October 2, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بیوی کا برقعہ پہن کر دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزم کونیو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا۔ نارتھ کراچی صرافہ بازار میں برقعہ پوش چور نے دکان کے تالے توڑکر صفایا کرگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جس نے صرافہ بازار کے دکانداروں کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔ گرفتار ملزم ارمان کا کہنا ہے بے روزگاری سے تنگ آکر چوری کرنا شروع کی، اپنے ہی محلے میں واردات کرنی تھی اس لئے بیوی کا برقعہ استعمال کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ساتھی کہ تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔