Wednesday, April 24, 2024

چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے

چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے
October 1, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے  ، ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں  ایک سو ساٹھ ایئرکرافٹ اور 580 ہتھیاروں کے ساتھ چینی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ چالیس فیصد اسلحے کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے  ، دارالحکومت بیجنگ کے تیان من سکوائر پر شاندار مرکزی تقریب منعقد ہوئی، صدر شی جن پنگ سمیت کمیونسٹ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے  تقریب کو رونق بخشی ، رنگا رنگ تقریب کا آغاز ستر توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا دنیا کی کوئی طاقت چین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی،چین مستقبل میں مزید خوشحال اور مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم 7 اکتوبر سے چین کا دورہ کرینگے

فوج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر شی جن پیانگ کو گارڈز آف آنر پیش کیا ، پریڈ کی خاص بات اس میں خواتین گارڈز اور اقوام متحدہ امن مشن میں شامل دستوں کی شمولیت تھی جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ پُروقار پریڈ میں چین کی فوجی طاقت کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا، میزائلز، ٹینکس، بکتربند گاڑیاں، ریڈارز، ڈرونز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ، عمران خان

جشن آزادی کی مرکزی تقریب کی رونقوں کو دوبالا کیا شاندار فلائی پاسٹ نے، جہاں جنگی طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیرے وہیں ہیلی کاپٹرز نے یوم آزادی کی مناسبت سے ستر کا ہندسہ ترتیب دیا۔ [caption id="attachment_243378" align="alignnone" width="500"] چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے ‏[/caption] چین نے اپنی زمینی اور فضائی کے ساتھ بحری طاقت کو بھی بھرپور انداز میں پیش کیا، جدید ترین روبوٹک آبدوز کی بھی پہلی بار رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر فوجی بینڈز نے بھی خوب سُر بکھیرے، رنگا رنگ فلوٹس کی مدد سے چین کی ثقافت کو بھی بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ آخر میں ستر ہزار کبوتر اور غبارے فضا میں چھوڑے گئے، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد تیانمن سکوائر پر موجود تھے۔