Wednesday, May 8, 2024

چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ‏برآمد

چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ‏برآمد
September 30, 2019
قصور  ( 92 نیوز)  چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات برآمد ہو گئیں ۔ قتل کیے جانے والےمعصوموں   کی تعداد پانچ ہوگئی، بچے کی باقیات انڈسٹریل ایریا میں سابقہ  کرائم سین سے آدھے کلومیٹرکے فاصلے سے ملی ہیں،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقیات پانچویں بچے امیرحمزہ کی ہیں۔ چونیاں میں پانچ گھر اجڑگئے ،ایک اور بچے کی  باقیات برآمد ہو گئیں ، قتل کیے جانے والےمعصوموں  کی تعداد پانچ ہوگئی، بچے کی باقیات انڈسٹریل ایریا میں سابقہ  کرائم سین سے آدھے کلومیٹرکے فاصلے سے ملی ہیں،،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقیات پانچویں بچے امیرحمزہ کی ہیں۔ ننھے پھولوں کی لاشیں برآمد ہوئے13دن بیت گئے ،پولیس قاتلوں تک نہ پہنچ سکی،آج پانچویں بچے کا سراغ لگا بھی تو صرف باقیات ہی  ورثا کو مل سکیں۔ افسوسناک واقعہ سامنے آنے پرڈی پی او قصور سمیت دیگر پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا،کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا،،سیکڑوں افراد کے ڈی این اے کےلیے سیمپل بھی لیے گئے،مگردرندے گرفت میں نہ آسکے۔ سولہ ستمبرکومغوی بچوں کے ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا،17ستمبرکو ایک بچےفیضان کی لاش اور دوبچوں علی حسنین اور سلمان اکرم کی باقیات کھنڈرات سے برآمدہوئیں،چند روز بعد چوتھے بچے عمران کے کپڑوں کی شناخت ہوئی تھی۔