Thursday, April 18, 2024

جدہ، حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن آتشزدگی قابو سے باہر، 5 افراد زخمی

جدہ، حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن آتشزدگی قابو سے باہر، 5 افراد زخمی
September 29, 2019
جدہ (92 نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ کے حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر 5افراد زخمی ہوگئے۔ جدہ کے حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن میں دن ڈھلے اچانک آگ بھڑک اٹھی،عمارت کی چھت سے نکلنے والا سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے بھی دکھائی د ے رہا ہے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جس کیلئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ سعودی حکام نے واقعے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ حرمین اسٹیشن پر اس وقت 16 ٹیمیں موجود ہیں، امدادی کارروائیوں کیلئے مکہ، جدہ ہائی وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔