Friday, April 19, 2024

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، مارکیٹ میں 12 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، مارکیٹ میں 12 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی
September 29, 2019
لاہور (92 نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں 12 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے اضافہ، کمرشل سلنڈر 540 روپے اضافے کے ساتھ 5650 روپے کا ہو گیا۔ سردیوں کی آمد آمد ہے لیکن عالمی مارکیٹ کو بہانا بنا کر ارض پاکستان کی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں خوش ربا اضافہ کر دیا۔ اب گھریلو سلنڈر  1328 روپے کی جگہ 1468 روپے میں میسر ہو گا جبکہ کمرشل سلنڈر 5110 کی جگہ 5650 روپے میں ملے گا جبکہ فی کلو 113 کی جگہ 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا۔ تافتان باڈر کی بندش کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے کل وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے ایک اہم ملاقات بھی کرونگا۔