Friday, April 26, 2024

چمن دھماکے کے خلاف بلوچستان میں سوگ ، صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

چمن دھماکے کے خلاف بلوچستان میں سوگ ، صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
September 29, 2019
 چمن (92 نیوز) چمن دھماکے کے خلاف بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں ہے ۔ صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ قلات، دکی، سبی، زیارت اور بولان سمیت مختلف علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں کاروبار مراکز، دکانیں اور مارکیٹیں بند  ہیں۔ گزشتہ روز چمن میں تاج روڈ پر زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جے یوآئی کے مرکزی رہنماء مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ مولانا حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال میں چل بسے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاج روڈ پرایک موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکے سبب 2 گاڑیاں اور 6 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں جبکہ متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے ۔ دھماکے کے وقت مولانا محمد حنیف پارٹی دفتر سے باہر آرہے تھے۔