Thursday, April 25, 2024

ہنگو، نامعلو م افراد کی مسافر وین پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 5 زخمی

ہنگو، نامعلو م افراد کی مسافر وین پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 5 زخمی
September 28, 2019
 ہنگو (92 نیوز) ہنگو کے علاقہ زرگری میں نامعلوم افراد کی مسافر وین پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہنگو سے شمشا دین بانڈہ جانے والی مسافر وین کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کیا۔ زخمیوں میں بھی خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔