Friday, March 29, 2024

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات ، پولیس کو گھروں سے غائب 8 افراد کی تلاش

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات ، پولیس کو گھروں سے غائب 8 افراد کی تلاش
September 25, 2019
 قصور (92 نیوز) چونیاں میں قیامت ڈھانے والے مکرہ چہروں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کو گھروں سے غائب 8 افراد کی تلاش ہے۔ ووٹر لسٹوں سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق  جہاں بچوں کے قتل کے واقعات ہوئے وہاں 8 افراد گھروں سے غائب ہیں۔ پولیس ان میں سے تین افراد کو انتہائی مشکوک اور مطلوب قرار دے رہی ہے ۔ پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر کسی شخص کے پاؤں کے نشانات نہیں ملے تاہم رکشے کے ٹائر کے نشانات پائے گئے ۔ تحقیقاتی اداروں نے چونیاں شہر کےتمام 350 رکشہ ڈرائیورز کے ڈی این اے   کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک تیرہ سو سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ۔ ڈی پی او قصور کے مطابق عمران کے کپڑوں کی شناخت اسکے والدین اور درزی نے کی، مقتول بچے کے کپڑے جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ملے۔ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا ۔ مقتول بچے کے کپڑے جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ملے۔ معصوم  کی موت کی تصدیق ہونے پر اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہو گئے ، والدہ پر غشی کے دورے۔