Friday, March 29, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، اسلم رئیسانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، اسلم رئیسانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
September 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب  جسٹس (ر) جاوید اقبال ، ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن، ڈی جی راولپنڈی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہیں، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے  کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہچانے کے عزم کا اظہار کیا  اور بتایا کہ 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی۔ چیئرمین نیب نے بیورو کریسی کی خدمات کو بھی سراہا ،بولے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔