Thursday, April 18, 2024

ایسٹر دھماکے ، سری لنکن صدر کا دوبارہ تحقیقات کا حکم

ایسٹر دھماکے ، سری لنکن صدر کا دوبارہ تحقیقات کا حکم
September 24, 2019
کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا کے صدر میتری پالاسری سیتا نے کیتھولک گرجا گھر کے حکام کی جانب سے انویسٹی گیشن میں خدشات کا اظہار کئے جانے کے بعد ایسٹر دھماکے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے میتری پالاسری سیتا نے ججوں پرمشتمل پانچ رکنی پینل قائم کیا ہے جسے تین ماہ کے اندر ایسٹر دھماکے کی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو سری لنکا میں 3 گرجا گھروں ،3 ہوٹلوں پر دھماکوں میں 258 افراد ہلاک ہو ئے تھے ۔ سری لنکن حکومت نے دھماکوں کی ذمہ داری مقامی جہادی گروپ ڈالی تھی۔