Saturday, April 27, 2024

مردان، ایبٹ آباد میں چلنے والی پنک بسوں کے ٹائر اور بیٹری ناکارہ

مردان، ایبٹ آباد میں چلنے والی پنک بسوں کے ٹائر اور بیٹری ناکارہ
September 22, 2019
 پشاور (92 نیوز) خواتین کو محفوظ سفری سہولیات کا منصوبہ بھی کے پی حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔ مردان، ایبٹ آباد میں چلنے والی پنک بسوں کے ٹائر اور بیٹری ناکارہ ہو گئیں۔ خواتین کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے مردان اور آیبٹ آباد میں سات سات  پنک بسیں چلائی گئیں۔ بسیں استعمال میں آئیں تو صرف چند ماہ بعد کنٹریکٹر نے ان بسوں کی اصل حالت کا پول کھول دیا۔ بسوں میں موجود  خامیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کنٹریکٹر نے ٹرانس  پشاور کے سی ای او کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔ لیگل نوٹس کے مطابق بسوں کے ٹائر کام کے ہیں اور نہ ہی بیٹری ۔ ائرکنڈیشنرز تک خراب ہیں۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے روٹ پرمٹ، انشورنس اور فٹنس سرٹیفیکٹ تک دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ اسی طرح  معاہدے کے مطابق بس ہوسٹس کی تقرری بھی نہ ہو سکی ۔ صرف یہی نہیں ان بسوں کے لئے پارکنگ کی کوئی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔ خواتین کے لئے یہ 14  بسیں  جاپان حکومت نے فراہم کی تھیں ۔ یہ منصوبہ خدا خدا کرکے شروع تو کیا گیا مگر کنٹریکٹر کے بقول بسوں کو سیکورٹی دینے کے لئے سیکورٹی ایپ  فراہم کی گئی اور نہ ہی سیکورٹی گارڈ ۔