Friday, March 29, 2024

میڈیا کی آزادی پر حکومت کوئی قدغن نہیں لگا رہی، فردوس عاشق اعوان

میڈیا کی آزادی پر حکومت کوئی قدغن نہیں لگا رہی، فردوس عاشق اعوان
September 21, 2019
 سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈیا کی آزادی پر حکومت کوئی قدغن نہیں لگا رہی۔ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میڈیا کو حکومت کی جانب سے کنٹرول کا تاثر غلط ہے۔ اپوزیشن میڈیا کے کندھے پر رکھ کر مفاد کی بندوق چلا رہی ہے۔ اپوزیشن اپنا چورن بیچنے کیلئے میڈیا کو اکسا رہی ہے۔ کچھ لوگ میڈیا کے معاملے کو انا، ذات اور مفاد کا مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈیا کی تنظیموں سے مشاورت کے بغیر کوئی قانون پاس نہیں ہو گا۔ میڈیا سے متعلق لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔ فائنل ڈرافٹ بننے کے بعد سب سے پہلے میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔ میڈیا اہم ستون ہے جو ریاست کے دیگر ستونوں کو سہارا اور رہنمائی دیتا ہے۔