Thursday, April 18, 2024

وزیراعلیٰ کا چونیاں واقعہ کے ملزموں کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ کا چونیاں واقعہ کے ملزموں کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
September 20, 2019
چونیاں (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں میں معصوم بچوں سے درندگی اور قتل کے واقعات کے ذمہ داروں کی اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چونیاں میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ چونیاں کا ٹرائل اسپیشل کورٹ میں ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس اور دوسرے اداروں پر برہمی کا اظہار کیا اور بولے ذمہ داروں کو ہر حالت میں گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل اور ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے۔ سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم کی شناخت کیلئے ووٹرز اور مردم شماری فہرستوں پر پولیس نے پینتیس افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم چونیاں کا ہی رہائشی ہے،وہ بچوں کو قبرستان میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور قتل کر دیتا۔