Tuesday, April 16, 2024

کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں، نیویارک ٹائمز

کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں، نیویارک ٹائمز
September 16, 2019
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی شکل تبدیل ہو تی جا رہی ہے اور صورتحال اتنی سادہ نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ کشمیری بھارتی فوج پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ کر رہی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز  نے اپنی رپورٹ میں کہا کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں ، مودی حکومت کے اقدامات کے باعث عوام کے ایک بڑے حصے میں ہتھیار اٹھانے والوں کی حمایت بڑھ رہی ہے ۔ اخبار کے مطابق سرینگر  ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے آصف مجیب ڈار نے کہا خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مسلح مزاحمت کی حمایت کر رہے ہیں ، لوگ مودی سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ اسکا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے ۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنیوالی بھارتی سیاسی جماعت ویلفیئر پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وادی کی صورتحال خراب ہے ، عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، کشمیری بھارت کے یکطرفہ اقدام کو غیر جمہوری، غیر آئینی اور دھوکہ دہی قرار دیتے ہیں۔ ویلفیئر پارٹی کے مطابق وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کو روکا جائے ، گرفتار افرد کو رہا اور کشمیریوں کو حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی جائے ۔