Friday, March 29, 2024

بیرون ممالک ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی، انٹرویو پینل تشکیل

بیرون ممالک ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی، انٹرویو پینل تشکیل
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بیرون ممالک 44 نئے ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی کے عمل آخری مراحل میں دخل ہو گئی ،  امیدواروں کے انٹرویو کےلئے پینل تشکیل دے دیا گیا ، پینل 80 امیدواروں میں سے 44 کا انتخاب کرے گا۔ برآمدات بڑھانے کے لئے بیرون ممالک  44 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ  افسران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا، امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے پینل تشکیل دے دیا گیا  پینل  میں  سیکرٹری تجارت، سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔

بینک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل

ذرائع کے مطابق پینل 80 امیدواروں کا انٹرویو لے کر 44 کا انتخاب کرے گا،  44 ٹریڈ افسران کیلئے 350 افسران نے امتحان دیاتھا جس میں صرف  80 افسران ہی پاس ہو سکے، امیدواروں کا تحریری امتحان انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے لیا تھا۔ گریڈ 21 کی اسامی پر ایک، گریڈ 20 پر 7 ،گریڈ 19 پر 26 جبکہ گریڈ 18 کی اسامیوں پر 9 ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ ٹریڈ افسران واشنگٹن، نیو یارک، شنگھائی، ہانگ کانگ، ریاض ، سڈنی، لندن، روم، نیروبی، میڈرڈ، ٹورنٹو، ٹوکیو ، تہران، کوالالمپور، مانچسٹر، جوہانسبرگ اور لاس اینجلس سمیت دیگر ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔