Friday, April 19, 2024

پی آئی اے کی پرواز کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی

پی آئی اے کی پرواز کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی
September 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 حادثے سے بال بال بچ گئی، اڑان بھرتے ہی طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگ گئی، پائلٹ نے ہنگامی طور پر دوسرے انجن کی مدد سے طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ لاہورسے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی،طیارے میں 130 مسافر سوار تھے جو فائر الارم بجتے ہی سہم گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اورآگ بجھانے والے عملے نےرن وے پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،طیارہ لینڈ ہوتے ہی  انجینئرنگ کا عملہ بھی اپرن پر پہنچا اور بوئنگ 777 کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔

سیالکوٹ اور لندن میں پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پراوز کا آغاز

ذرائع کے مطابق طیارہ مزید دس منٹ لینڈ نہ کرتا تو ہوا میں زور دار دھماکے سے پھٹ سکتا تھا،ابتدائی طور پر ترجمان پاکستان ائیر لائنز نے طیارے میں آگ لگنے کی خبر کی تردید کی جبکہ بعد میں تائید بھی کی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 759 گراؤنڈ کرتے ہوئے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا گیا،آگ لگنے سے پی کے 759 کا انجن مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ہے۔