Friday, April 26, 2024

پاک فضائیہ تمام خطرات سے آگاہ ، ہر دم تیار ہے ، ائیر چیف مارشل

پاک فضائیہ تمام خطرات سے آگاہ ، ہر دم تیار ہے ، ائیر چیف مارشل
September 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر جنگ میں دشمن پر اپنی برتری قائم رکھی  اور آئندہ بھی رکھے گی ۔ پاک فضائیہ مشرقی سرحد پر خطرات سے پوری طرح آگاہ اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔ امیر الفلک مجاہد انور خان نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کی فضائیہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، 27 فروری کا آپریشن ریٹارٹ پاک فضائیہ کی ماضی کی تاریخی کامیابیوں کا تسلسل ہے ۔ مجاہد انور خان نے مزید کہا ہماری فضائیہ نے ہر جنگ میں اپنی برتری قائم رکھی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا، قائداعظم کا ویژن ایک مضبوط فضائیہ تھی جس پر ہم پورے اترے ہیں۔

پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایئرچیف مارشل نے کہا خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے بھی پوری طرح الرٹ ہیں، جے ایف 17تھنڈر طیارے پوری قوم کا فخر ہیں،مجاہد انورخان نے27فروری آپریشن کے بعد میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔