Saturday, April 20, 2024

میجر عزیز بھٹی شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر عزیز بھٹی شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
September 12, 2019
لاہور (92 نیوز) وطن عزیز کی خاطر  بے مثال اور لازوال قربانیاں دینے والے ہیروز کی فہرست بہت طویل ہے، ملک و قوم کے بہادر سپوت میجر عزیز بھٹی شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید6 اگست 1923 کو ہانگ  کانگ میں پیدا ہوئے اور اکیس جنوری 1948 کو بطور کمیشن آفیسر پاک فوج میں شامل ہوئے۔  1956 میں میجر بن گئے۔ 1965 کا وہ معرکہ جب دشمن اپنے ناپاک عزائم لے کر پاکستان میں داخل ہوا، تو فوج کا یہ بہادر سپوت دشمن کے سامنے سیسہ پلائی  دیوار ثابت ہوا۔ میجر عزیز بھٹی نے اس جنگ میں اپنی ہمت اور بہادری کی بدولت دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، برکی کے مقام پردشمن تابڑ توڑ حملے کر رہا تھا۔ میجر عزیز بھٹی اور ان کے جوانوں نے آہنی عزم کے ساتھ لڑائی جاری رکھی اور اپنی پوزیشن پر ڈٹے رہے۔ میجرراجہ عزیز بھٹی 12 ستمبر کو صبح  ساڑھے 9 بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کررہے تھے کہ  دشمن کے ٹینک کا گولہ  لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔ دھرتی کا یہ سپوت  مادروطن پر قربان ہوگیا لیکن دشمن کو ایک انچ آگے بڑھنے نہ دیا، میجرراجہ عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔