Friday, April 26, 2024

آئی جی پنجاب کو کرپٹ، سابق حکمرانوں کے چہیتے فارغ و تبدیل کرنیکا ٹاسک

آئی جی پنجاب کو کرپٹ، سابق حکمرانوں کے چہیتے فارغ و تبدیل کرنیکا ٹاسک
September 12, 2019
لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کی افواہیں زوروشورسے گردش کررہی ہیں  ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو کرپٹ، سابق حکمرانوں کے چہیتے فارغ و تبدیل کرنیکا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خا ن اور وزیر اعلی پنجا عثما ن بزدار میں ہو نے وا لی ملاقات میں صوبہ میں امن واما ن کی صوتحا ل اور اور پو لیس کے تشدد کے واقعا ت پر آ ئی جی پنجا ب پو لیس  عا رف نواز کو تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ حکو مت نے آ ئی جی کو محکمہ میں کر پٹ اور سابق حکومت کے چہیتے پو لیس افسروں کے علا وہ نا اہل اور کا م نہ کرنے وا لے پو لیس افسروں کو تبدیل و فا رغ کر نے کا ٹاسک سو نپ دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے آئی جی کو ٹاسک سونپنے  کے  اس فیصلے سے پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔