Thursday, April 25, 2024

ملالہ پر آئی فون 11 کا اپنے لباس سے موازنہ کرنے پر تنقید

ملالہ پر آئی فون 11 کا اپنے لباس سے موازنہ کرنے پر تنقید
September 12, 2019
برمنگھم (ویب ڈیسک ) ملالہ یوسفزئی کو نئے متعارف کئے گئے آئی فون 11 کی اپنے لباس سے مماثلت ظاہر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ امریکہ میں آئی فون 11 پیش کیا گیا تو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے نئے ماڈل کا اپنے لباس سے موازنہ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنے لباس کی تصویر شیئر کی جس پر آئی فون الیون پر لگے تین کیمرے کی ترتیب میں تین ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ واقعی عجب اتفاق ہے کہ میں نے یہ لباس ٹھیک اسی دن زیب تن کیا جس دن آئی فون 11 کو متعارف کیا گیا۔ دنیا بھر میں جہاں آئی فون کے نئے ماڈل پر مختلف طرح کے میمز بنا کر مذاق اُڑایا جا رہا ہے وہیں ملالہ کو آئی فون سے متعلق ٹویٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔

ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمیئر شو

یاسر مرزا نامی صارف نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کے بچے سکول نہیں جا پا رہے  ،  کم از کم داد رسی کیلئے اُن کے حق میں صرف ایک ٹویٹ کر دیتیں۔ ایک صارف نے کہا کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آپ نے آئی فون الیون کی لانچنگ کے ایک گھنٹے بعد ٹویٹ کردیا لیکن آپ کو کشمیر میں بھارتی شدت پسند حکومت کے ہاتھوں محصور کشمیریوں کا خیال ایک ماہ بعد آیا ہے ۔ سوشل پاریا نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا شاید آپ کی ترجیح آئی فون الیون ہی ہے  ، اور کیا یہ محض ایک اتفاق ہے کہ آپ نے کشمیر پر بھارتی مظالم پر ایک لفظ تک نہیں کہا اور آپ خودکو انسانی حقوق کی علمبردار کہتی ہیں؟۔